اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غور ہوگا،اس کے علاوہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

3 طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تین طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی نے تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ طلاق کیلیے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت 90 روزہ مدت ضروری ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا بھی مکمل اختیار ہے۔ 

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن نمٹا دی گئی اور سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ 

فیصلے کے مطابق فریقین کی شادی 2016 میں ہوئی، نکاح نامے کی شق 18 میں بیوی کو طلاق کا حق تفویض کیا گیا ،بیوی نے 3 جولائی 2023 کو دفعہ 7(1) کا نوٹس جاری کیا۔

بیوی نے 90 دن پورے ہونے سے پہلے 10 اگست 2023 کو کارروائی واپس لے لی تھی۔ عدالت نے قرا ردیا یونین کونسل / ثالثی کونسل نے طلاق کی کارروائی ختم کر دی تھی۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون میں بیوی کو دیا گیا حقِ طلاق “بلا شرط” اور مکمل تصور ہوگا،90 روز مکمل ہونے سے پہلے طلاق موثر نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا : واشنگٹن پوسٹ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، 27 نکات پر غور اور اہم فیصلے متوقع
  • کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
  • اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
  • سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر دینا بڑی عوامی خدمت ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • سیلاب نقصان  پرافسوں ، مصیبت  کی گھڑی میں سر ی لنکا کے ساتھ  : شہباز  شریف 
  • افغانستان بطور عالمی دہشتگردی کا مرکز، طالبان کے بارے میں سخت فیصلے متوقع
  • 3 طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ