وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی—فائل فوٹوزوزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔