وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی—فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف خیبر پختون خوا سہیل ا فریدی
پڑھیں:
گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں: مشیرِ اطلاعات کے پی
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر انہیں ردِ عمل پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر بدلنا ان کا صوابدیدی اختیار ہے، گورنر راج لگانا چاہتے ہیں توآج ہی لگا دیں۔
شفیع جان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔
وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی اور سرحد کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر سنجیدہ غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے حالات گورنر راج کا تقاضہ کر رہے ہیں، یہ گورنر راج 2 ماہ کے لیے لگایا جا سکتا ہے، حالات کے مطابق اس میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، صوبے کے شہریوں کو کب تک بے یار و مددگار چھوڑیں گے؟