افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی، محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ سے زائد افغان شہری دہائیوں سے یہاں رہائش پذیر رہے،

ہم نے ان کی خدمت کی۔اس کے باوجود دہشت گرد وہاں سے آپریٹ کر رہے ہیں، فتنتہ الخوارج کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ان دہشت گردوں نے ہمارے شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں اور افسران ، پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا، حالیہ واقعات کے بعد ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر لوگ کابل گئے، انہیں بتایا گیا، کہ ہم ہمسایہ ملک ہیں، ہمیں قیامت تک ساتھ رہنا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم نے ساتھ کیسے رہنا ہے، پر امن رہے گے تو دونوں ملک ترقی کر سکیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا، جب یہ حملہ ہو رہا تھا، افغان وزیر خارجہ اس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت نے اس وقت کہا کہ ہم سیز فائر چاہتے ہیں، جس پر ہم نے 48 گھنٹے کے

لیے سیز فائر کیا، اگر افغان حکام ہماری جائز شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، اب گیند ان کے کورٹ میں ہے، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو بات کو آگے بڑھائیں۔ہمارے دوست ممالک، خاص طور پر قطر، اس معاملے کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے، امیر قطر نے مصر کے دورے کے دوران کہا کہ آپ کے خلاف حملہ نہیں ہونا چاہیے، اس دوران انہوں نے اپنے کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کیلیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے: وزیر اعظم

شرم الشیخ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا‘‘۔

جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.

The most important priority for Pakistan was the…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے قتلِ عام رکوانے کے لیے قدم اٹھانے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر حملہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • محض وقت حاصل کرنے کے لیے پاک افغان سیز فائر منظور نہیں، وزیراعظم
  • افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار  ہیں، وزیر اعظم شہباز
  • سردی آنے پر افغانستان سے دہشتگردوں کی آمد کا خطرہ بڑھ گیا
  • آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے تو کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے: علیمہ خانم
  • افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا: خورشید قصوری
  • فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کیلیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے: وزیر اعظم
  • مضبوط فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی شرم الشیخ میں قطر کے امیر سے ملاقات