پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس جاری تھا۔

کابل: طالبان انٹیلیجنس چیف ملّا عبد الحق قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ ایک حساس مقام پر کیا گیا جہاں طالبان قیادت کا اجلاس جاری تھا۔
طالبان حکام نے تاحال واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید… pic.

twitter.com/cZdRaczylJ

— Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) October 15, 2025

ذرائع کے مطابق ملا عبد الحق پاکستان میں کئی دہشتگرد کارروائیوں اور منصوبوں میں براہِ راست ملوث تھے۔ پاکستانی حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ ٹارگٹڈ آپریشن انجام دیا، جس میں انہیں ان کے ہی ہیڈکوارٹر میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔

حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے پاک فوج کی کارروائی کو سراہا گیا اور اسے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک واضح اور دو ٹوک پیغام قرار دیا گیا۔ عوامی ردِعمل میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

???????? Taliban Intelligence Chief was involved in multiple terrorist activities and planning’s in Pakistan.

???????? Pakistan struck him during a meeting and eliminated him inside his own headquarters.

Message is clear: Zero tolerance for threats to national security! ???? pic.twitter.com/mR3SdOfE4x

— Zard si Gana (@ZardSi) October 15, 2025

سوشل میڈیا صارفین اس حملے بعد پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

پاکستان ایئر فورس نے آج کابل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیئے ایک انتہائی درست سرجیکل سٹرائیک میں طالبان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق کو جہنم رسید کر دیا-

پاک افواج زندہ باد ????⚔????⚓
پاکستان پائندہ باد ????????❤???? pic.twitter.com/7torPngHvd

— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) October 15, 2025

دوسری جانب، ان کارروائیوں کے بعد افغانستان نے پاکستان سے سیزفائر کی درخواست کی، جسے پاکستان نے عارضی طور پر قبول کر لیا ہے۔ باہمی اتفاق رائے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

تاہم پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ جنگ بندی طویل عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی، کیونکہ اس وقت طالبان کے بیشتر فیصلے دلی سے سپانسر ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاک افغان جنگ پاک فوج پاکستان افغانستان سیز فائر خواجہ آصف سیز فائر طالبان انٹیلی جنس چیف کی ہلاکت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاک افغان جنگ پاک فوج پاکستان افغانستان سیز فائر خواجہ ا صف سیز فائر میں طالبان کے مطابق

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی