وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
رابطے کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اور ہم پاکستان کے بہتر مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی کال کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا،میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا گھر ہے۔ ساتھ ہی ان سے درخواست کی کہ مجھے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ وزیراعظم نے اس پر جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے معلومات لے کر مجھے آگاہ کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔