ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ملک میں ہفتہ وار منہگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں، 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 33.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہفتہ وار
پڑھیں:
اسرائیل نے مزید 45 فلسطینی شہدا کی لاشیں غزہ کے حوالے کردیں؛ مجموعی تعداد 90 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔
بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔
اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں ان میں سے اکثر مسخ شدہ ہیں۔ کئی کے ہاتھ ہتھکڑی میں بندھے تھے اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔
لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قتل سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد روز سے بھوکا رکھا گیا تھا۔
غزہ کی انتظامیہ نے بتایا کہ لاشوں کو شناخت اور ضروری کاغذی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
جن فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی گئی ہیں ان میں سے اکثر قیدی تھے اور غیر قانونی طور پر اسرائیل کے ٹارچر سیلوں میں رکھے گئے تھے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ مزید اور کتنی لاشیں اسرائیل کے پاس موجود ہیں اور ان کی واپسی کب تک ممکن ہے۔