مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل غزہ میں امداد کی اجازت دے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل غزہ میں امداد کی اجازت دے گا رفح کراسنگ کے ذریعے 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے، رپورٹ ’’حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو قیامت برپا کر دی جائے‘‘، اسرائیلی وزیر اعظم
رفح کراسنگ کے ذریعے 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے، رپورٹ
اسرائیلی نشریاتی ادارے ’کان‘ نے بدھ کی صبح رپورٹ کیا کہ اسرائیل بدھ کے روز رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ پٹی میں امداد جانے کی اجازت دے دے گا حالانکہ اس نے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر حماس ہلاک شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی جسمانی باقیات کی واپسی میں تیزی نہیں لاتی تو یہ راستہ بند رکھا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب منگل کی رات حماس نے مزید چار یرغمالیوں کی جسمانی باقیات اسرائیل کے حوالے کر دیں، جس کے بعد اب تک 28 میں سے 8 لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔
(جاری ہے)
’کان‘ نے رپورٹ کیا، ’’بدھ کے روز اقوام متحدہ، منظور شدہ بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے اور عطیہ دہندگان کی جانب سے 600 امدادی ٹرک غزہ پٹی کی طرف روانہ کیے جائیں گے۔
‘‘ تاہم اس اسرائیلی نشریاتی ادارے نے زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔امدادی تنظیموں نے غزہ پٹی میں قحط یا قحط جیسی صورتحال کی نشاندہی کی ہے، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعے کے باعث حالیہ مہینوں میں بہت کم یا کوئی امداد نہیں پہنچ سکی۔
ہماری کوریج میں خوش آمدیداسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اب تک قائم ہے تاہم ہلاک شدہ یرغمالیوں کی جسمانی باقیات کی واپسی کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔
اسرائیل نے کہا تھا کہ اگر لاشیں جلد واپس نہ کی گئیں، تو وہ غزہ پٹی تک پہنچائی جانے والی امداد محدود کر دے گا۔
غزہ امن معاہدے کی شرائط کے تحت عسکریت پسند فلسطینی گروپ حماس کو ہلاک ہونے والے اٹھائیس یرغمالیوں کی جسمانی باقیات اسرائیل کے حوالے کرنا ہیں، جن میں سے اب تک آٹھ کی واپسی ہو چکی ہے۔
حماس کا موقف ہے کہ غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث تمام لاشوں کو نکالنے کے لیے وقت درکار ہے، جسے اسرائیل نے تسلیم نہیں کیا۔
پیر کے روز حماس نے تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی جیلوں میں قید تقریباً 2,000 فلسطینیوں کو رہا کر دیا تھا۔ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ڈی ڈبلیو کی مزید کوریج کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غزہ پٹی
پڑھیں:
حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسر مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔
حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کردیں، اسرائیل بھیجی گئی لاشوں کی تعداد 8 ہو گئی جبکہ مزید 4 کی واپسی آج متوقع ہے۔