غزہ: ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، قابض فوج کی تازہ بمباری میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں تازہ ترین فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جب کہ غزہ کے کئی علاقے اب بھی ملبے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابقشجاعیہ کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جبکہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے سے مزید 250 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں، بھاری مشینری کی کمی اور بارودی مواد کے پھیلاؤ کے باعث ریسکیو کارروائیاں نہایت سست رفتاری سے جاری ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں نے حراستی مراکز میں روا رکھے جانے والے تشدد، ذلت اور اذیت ناک سلوک کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کی ہیں۔ ایک سابق قیدی نے اسرائیل کی معروف اوفر جیل کو ذبح خانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کو دن رات تشدد اور بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس کو اسرائیلی حکام کی جانب سے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں موصول ہوئیں، جبکہ تقریباً 2 ہزار قیدی رہا کیے گئے جن میں سے 154 کو مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 869 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 170,105  تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا تسلسل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خطے میں امن ابھی ایک دور کا خواب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل