عرفان احمد خان ڈاھا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کے گھر گئے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے عرفان احمد ڈاھا کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.
وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی.
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
عرفان ڈاھا کے پسماندگان اور عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے. مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں.
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
حاجی عرفان احمد خان ڈاھا نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا.مسلم لیگ ن مرحوم حاجی عرفان خان ڈاھا کی عوام اور پارٹی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی سیاسی و سماجی خدمات کو اور عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کئی وزیر اور ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف، چوہدری عثمان فضل، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، ذوہیب احمد خان ڈاھا، میاں اکرام اللہ کمبوہ نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال بھی اس موقع پر موجود تھے.
محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں، نیا کپتان کون ہوگا؟
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن
پڑھیں:
کمشنر سیسی کے دورے اور ملاقاتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر محمد اکرم کے ہمراہ ایس ایس لانڈھی اسپتال اور کڈنی سینٹر لانڈھی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دونوں اداروں کے متعلقہ تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور داخل مریضوں سے ملاقات کرکے ان سے کسی شکایت یا مسئلے کے بارے میں دریافت کیا۔ نیز فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریضوں نے اپنے علاج اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران سابق میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر عمر چنہ نے بھی معزز کمشنر سے ملاقات کی اور کڈنی سینٹر لانڈھی کی خدمات میں بہتری کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے سیسی کے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش چند مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر کمشنر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمت کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین ہماری قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔
بعدازاں لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد نے جس میں شاہ زمان اور ڈاکٹر مبارک شامل تھے، نے کمشنر سے ملاقات کی اور ادارے کی خدمات میں بہتری کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے علاوہ مزدوروں کے وفد نے ایک محسن خان کی قیادتِ میں کمشنر سیسی سے ملاقات کی اور علاج و معالجہ کی فراہمی کے نظام سے متعلق اپنے چند تحفظات پیش کیے۔ کمشنر نے انہیں مزید بہتری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ادارہ فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آخر میں نمائندگان نے اس بات کو سراہا کہ عام تعطیل کے باوجود کمشنر نے ذاتی طور پر اسپتالوں کا دورہ کیا جو صحت کی خدمات میں بہتری، مسائل کے بروقت حل اور عوامی فلاح کے لیے ان کی دِلچسپی، محنت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔