11 اکتوبر کے بعد سے صہیونی حکومت سابقہ صہیونی حکومت نہیں رہی،رہبر مسلمین
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیں
Islam Times V Log 18-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Irreversible Defeat: Iran Declares Israel’s Collapse After October 11
11 اکتوبر کے بعد سے صہیونی حکومت سابقہ صہیونی حکومت نہیں رہی،رہبر مسلمین
شرم الشیخ کی نمائشی تقریب،ٹرمپ کی دھمکی نے امن کا بھانڈہ پھوڑ دیا؟ پاک افغان جنگ،اندرونی و بیرونی بحران سے دوچار حکومت لیے بڑا چیلنج
ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمز وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
پروگرام کا خلاصہ:
11 اکتوبر کے بعد مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کی فوجی اور انٹیلی جنس میدان میں ناقابلِ تلافی شکست قرار دیا ہے۔
شرم الشیخ مذاکرات اور امن کی باتوں کے پیچھے خوفناک سازش ٹرمپ کے بیان سے عیاں ہوگئی امریکہ اور مغرب کی جانب سے مکمل حمایت کے باوجود اسرائیل کی کمزوری ظاہر ہو چکی ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ اور مغربی قوتیں حماس کو دھمکیاں دے رہی ہیں جبکہ ایران سخت ردعمل دے رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی صورتحال بھی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس وی لاگ میں جانئے اصل حقیقت اور پسِ پردہ حقائق۔
Israel #Iran #Khamenei #GazaWar #MiddleEast #Trump #Netanyahu #Hamas #Palestine #BreakingNews #Geopolitics #Pakistan #Afghanistan #Resistance #IsraelHamasWar
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صہیونی حکومت اسلام ٹائمز
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔