پہلا ون ڈے: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم 50 ویں اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے توحید ہردوئے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ماہید الاسلام آنکون 46، نجم الحسین شانتو 32، رشاد حسین 26، کپتان مہدی حسن میراز 17، نور الحسن 9، سومیا سرکار 4، سیف حسن 3، مستفیض الرحمان 1 اور تسکین احمد 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
تنویر اسلام 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز 3 وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چیز اور جسٹن گریوز نے 2، 2 جبکہ کھیری پیئری اور روماریو شیفرڈ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
برینڈن کنگ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 27، کپتان شائے ہوپ 15، جسٹن گریوز 12، کیسی کارتی 9، روسٹن چیز 6، جیڈن سیلز 3، گداکیش موتی 3، روماریو شیفرڈ 1 ور شرفین ردرفورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کھیری پیئری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ مہدی حسن میراز اور تنویر اسلام نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز بنگلا دیش
پڑھیں:
پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
کراچی:(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 اوراسٹیفن پیلسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے، فواد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ فائنل میں شاہد خان آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے تاہم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شاہد خان آفریدی فائنل کا بھی حصہ نہیں بنے۔
پاکستان کے ہمایوں فرحت 312 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے، آسٹریلیا کے مارک کیلری نے 19 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد بہترین فیلڈر قرار پائے۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ہمایوں فرحت نے حاصل کیا انہوں نے ایونٹ میں 23 چھکے لگائے، ویسٹ انڈیز کے انٹونیل اٹولیا پلیئر اف ٹورنامنٹ قرار پائے، آخر میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے۔
تقریب تقسیم انعامات میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، مشتاق محمد، صادق محمد، جلال الدین، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان ودیگر بھی موجود تھے۔