الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 24ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔
امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کیے گئے امدادی سامان میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔
اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔
تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
طالبان کو معلوم ہونا چاہیے مسلم دشمن بھارت کبھی دوست نہیں ہو سکتا: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
مزید :