کیا فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں چھوئے تھے؟ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔
بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سے منسوب کی جارہی ہے۔ 6 اکتوبر کو ایک بھارتی صارف نے یہ تصویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے‘‘۔ یہی تصویر فیس بک کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہوئی تھی۔
Pakistan captain Fatima Sana Touch Feet of Smriti Mandhana after her loss vs india in worldcup pic.
تاہم میچ کے دوران ایسا کوئی منظر پیش نہیں آیا تھا نہ ہی اس دن کے میچ کی فوٹیجز میں ایسا کوئی منظر دکھائی دیتا ہے۔ فیکٹ چیک کی جانب سے جب اس تصویر کی تصدیق کےلیے ڈیجیٹل میڈیا فارنزک ٹولز استعمال کیے گئے تو ان ٹولز نے بھی تصویر کے جعلی ہونے کی نشاندہی کی ہے۔
مزید جانچ کے لیے 5 اکتوبر کے پورے میچ اور اس کی کمنٹری کا جائزہ بھی لیا گیا مگر کسی بھی لمحے فاطمہ ثنا کے سمرتی مندھانا کے قدم چھونے یا جھکنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے اور کسی بھی حقیقی لمحے کی عکاسی نہیں کرتی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ غلط ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغان طالبان اوربھارت کا گٹھ جوڑ ، پاکستان کا منہ توڑ جواب
افغان طالبان رجیم اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا نے افغان طالبان کے بیانات کو بنیاد بنا کر پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا۔ 15 اکتوبر کو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی ٹینک قبضے میں لیا ہے-تاہم، فیکٹ چیک پلیٹ فارم گروک نے ثابت کیا کہ یہ روسی ساختہ ٹینک پہلے ہی طالبان کے قبضے میں تھا اور پاکستان سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا -اسی طرح، ذبیح اللہ کے ایک اور جھوٹے دعوے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب موجود دوستی گیٹ کو طالبان نے تباہ کر دیا ، جسے بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا،درحقیقت افغان طالبان نے افغانستان کی طرف موجود گیٹ کو ہی آئی ای ڈی سے اڑایا، جبکہ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ بالکل محفوظ اور اپنی اصلی حالت میں موجود ہے-ایک اور جھوٹ اس وقت بے نقاب ہوا جب کابل دھماکے کو بھارتی اور افغان میڈیا نے آئل ٹینکر کے پھٹنے سے منسوب کیا، جبکہ یہ دھماکہ پاک فوج کی پریسیژن اسٹرائیکس کا نتیجہ تھا-بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے عام شہری عادل داوڑ کو بھی جھوٹے طور پر پاک فوج کا شہید قرار دے دیا، جس پر عادل داوڑ نے خود ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارتی دعوؤں کو بے نقاب کیا-ان جھوٹے دعوؤں کی ایک طویل فہرست یہ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت اور افغان طالبان اس وقت پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلا رہے ہیں-افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پرپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب -نام نہاد امارات اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے-بھارت اپنے مفاد کیلئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو استعمال کرنے لگا-بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپگینڈا خبریں پیش کر رہا ہے-