عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ کی بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا، کیا ہم سب کو اکٹھے کچھ کرنا چاہیے؟‘۔ ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مداحوں نے اس تصویر پر مختلف ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مسٹر بیسٹ اگلے بڑے کولیب کی تیاری میں ہیں کیا؟‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ

اس تصویر کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ شاید مسٹر بیسٹ اور بالی ووڈ کے تینوں خانز کے درمیان کوئی بڑا بین الاقوامی منصوبہ زیر غور ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ تینوں کو آخری بار ایک ساتھ عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کی اسکریننگ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آریان خان کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو ویب سیریز میں بھی نظر آئے، اگرچہ انہوں نے کوئی مشترکہ سین نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان مسٹر بیسٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان بالی ووڈ

پڑھیں:

بالی ووڈ میں ڈیبیو سے متعلق امیر خان متقی(ڈمی) کا خصوصی انٹرویو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان طالبان افغانستان امیر متقی پاکستان نمک حرام وزیرخارجہ

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ کے تینوں خانز نے سعودی عرب میں دھوم مچادی
  • قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک 2025‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • زیلنسکی کو ٹرمپ کا سرپرائز
  • واٹر ایڈ کے تحت واش پراجیکٹ خواتین کی صحت میں انقلابی کردار ادا کررہا ہے
  • بالی ووڈ میں ڈیبیو سے متعلق امیر خان متقی(ڈمی) کا خصوصی انٹرویو
  • وزیراعظم نے مبارکباد کے لیے کال کی، ان سے کہا عمران خان سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا، سہیل آفریدی
  • کیرئیر بنانا مشکل تھا میرے سوا انڈسٹری میں کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت
  • کیرئیر بنانا مشکل تھا میرے علاوہ انڈسٹری میں کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت