وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں، ہتھیار اٹھانے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کا ملک ہے جہاں انتہاپسندی، بے امنی اور شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ جو افراد بے گناہ ثابت ہوں، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا، البتہ شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں پائیدار امن، مذہبی برداشت اور رواداری کے لیے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دینی مدارس دینی تعلیم کا مرکز ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے، تاہم انتہاپسندی یا تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
شاہ اویس نورانی نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت رواداری، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ حکومت بے گناہوں کے تحفظ اور علماء سے مشاورت کے ساتھ پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے  سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی  کی نوجوان سے گفتگو وائرل 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتہ آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • سفری دستاویزات والے مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا، نہ ہی روکا جائے گا: محسن نقوی
  • ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی
  • مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو باہر جانے سے نہیں روکا جا رہا: محسن نقوی
  • پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب جھوٹی خبریں پھیلانا نہیں، فیک نیوز پر کریک ڈاؤن ہوگا، وزیر داخلہ
  • خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • ’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے  سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی  کی نوجوان سے گفتگو وائرل 
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • مستنددستاویز  ات  پر کسی  مسافر  کو بیروان  ملک  جانے  سے نہیں  روکا جائے گا  محسن  نقوی