وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہا پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بدامنی، انتشار اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی قابل قدر خدمات ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پائیدار امن اور رواداری کے فروغ کے لئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے، دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے کابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.