وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً انسانی اسمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
نیل ہاکنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے بحالی اور اسلام آباد میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا اور خاص طور پر لاہور کے بی بی پاک دامن دربار کو اپنی پسندیدہ جگہ قرار دیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، اور وطن واپس آنے والے غیر قانونی تارکین کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر داخلہ نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں نیل ہاکنز کے کردار کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-34

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو
  • محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنزکی ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباشریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز الوداعی ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال
  • دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات کررہے ہیں