محسن نقوی سے علامہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس بند نہ کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی، قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہا پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدامنی، انتشار اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی قابل قدر خدمات ہیں، پائیدار امن اور رواداری کے فروغ کے لئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے، دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
افغان باشندوں کو خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے، محسن نقوی
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔
محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان کیمپ ڈی نوٹیفائی کردیئے ہیں، مگرکے پی میں پھر بھی ان کو بند نہیں کیا گیا۔حالیہ تمام حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان نکلے اس لئے اب مزید حملے برداشت نہیں کرسکتے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 11 لاکھ افغانی واپس بھیجے، تمام غیرقانونی افغان کوکہتا ہوں وہ عزت سے واپس چلےجائیں، جس کوواپس بھیجا گیا اگروہ واپس آیا توسزا دیں گے۔ آپ ہمارے مہمان تھےجس کواب بھیجا گیا اگروہ واپس آیا تو سزا دیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کی آف لوڈنگ کا ایک اہم مسئلہ چل رہا ہے، ایجنٹ مافیا اس وقت مہم چلا رہا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک شخص کوآف لوڈ کیا گیا، ڈرائیور کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے کو گاڑی چلانی نہیں آتی تھی، میں نہیں کہتا ایف آئی اے میں سارے فرشتے ہیں، ایک ایک چیز مانیٹر ہورہی ہے، صحیح نوکری اوراصل ویزے پرجائیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔