وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیر اعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم شبہاز شریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی پیش پیش رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس سال رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے غزہ امن معاہدے میں شاندار اور انتہائی اہم کردار ادا کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کی آواز بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے پر تمام مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رابطہ عالم اسلامی سیکرٹری جنرل کو فروغ دینے

پڑھیں:

سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، اعظم نذیر

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، پاکستان چلے گا تو سیاسی جماعتیں سیاست کرسکیں گی۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، وزیر اعظم نے بار بار مذاکرات کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، یہ عوام کا مقدس کا ایوان ہے، سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گورنر راج آئین میں ہے یہ مارشل لا نہیں ہے، پاکستان چلے گا تو سیاسی جماعتیں سیاست کرسکیں گے، پاکستان چلے گا تو بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار کی امید رہے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک تکنیکی رپورٹ ہے، یہ رپورٹ 7 عناصر پر مشتمل ہے، رپورٹ کے لب لباب میں اداروں کی اصلاحات سے متعلق سفارشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں کہ جس پر ہم کام نہ کررہے ہوں، آئی ایم ایف کی طرف سے 15 سفارشات آئی ہیں، اور یہ سفارشات ہماری ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس ممالک میں ایسی رپورٹس آئی ہیں ، ہم ادارہ جاتی اصلاحات پر جارہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ پر اٹھائے گئے تمام اقدامات سے ایوان کو اعتماد میں کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکنیکل وزارت میں ماہرین کو لایا جانا چاہیے اور ملازمین کے معاوضے کو بھی دیکھا جانا چاہیے، احسن اقبال صاحب کی سربراہی میں سول سروسز ریفارمز کمیٹی میں یہ معاملہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ہاؤس تیار ہو چیئرمین ایف بی آر یہاں پر آکر آگاہی دیں، وزیراعظم پاکستان خود بھی ڈیجیٹلائزیشن پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایوان جب کہے گا ہم پریزنٹیشن دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے؛ وفاقی وزیرِ قانون
  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، اعظم نذیر
  • مقبوضہ کشمیر سے مسلم تشخص کا خاتمہ
  • مصر کی غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کو کلیدی کردار دینے کی تجویز
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم کے نام خط، صحت یابی کی دعا