یمن عالم اسلام اور فلسطین کا فرنٹ لائن دفاع ہے، میجر جنرل موسوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل موسوی کے مطابق صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید کمانڈر کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی عزت اور آزادی کے دفاع اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ایمان اور حوصلے کے ساتھ اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔ انہوں نے یمن کی مزاحمتی قوم کی تعریف کی جو ملت اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل موسوی کے مطابق صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید کمانڈر کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میجر جنرل موسوی کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد: سبزی منڈی کے قریب حملے میں اے ایس آئی علی اکبر شہید، وزیر داخلہ کا نوٹس
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اہلکار، اے ایس آئی علی اکبر، شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی علی اکبر پیدل سپریم کورٹ کی ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر خنجر سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار کے سوگوار خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔