صدر آصف زرداری کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
صدرِ مملکت آصف علی زرداری لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیے صدر زرداری میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھر گئےصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ملک میں قیامِ امن کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہید کے
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا ۔
جنرل عامر رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہارکیا،۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمتنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری اگلی خبرپاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم