’شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی‘صدرِ مملکت کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر جا کر شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہ پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد
صدرِ مملکت کا شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت
صدر آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی
صدرِ مملکت کا لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین
پاکستانی قوم بھارت نواز… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید آصف علی زرداری شہید کے
پڑھیں:
افغان جارحیت میں شہید 12 جوانوں کی چکلالہ چھاؤنی میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: افغانستان کی جانب سے کی گئی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہدا نے 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب مادرِ وطن کی سرحدوں پر دشمن کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فضا میں شہداء کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی، جب کہ حاضرین کی آنکھیں اشکبار اور دل جذبۂ فخر سے لبریز تھے۔
اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ان جوانوں کے بے مثال عزم اور قربانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیموں کی بزدلانہ جارحیت کے سامنے سر نہ جھکایا، یہ سپوت پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال بن گئے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی مکمل تائید کے ساتھ، ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت، دہشتگردی یا بیرونی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، یہ قربانیاں قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرتی ہیں، اور دشمن کو ایک واضح پیغام دیتی ہیں کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور خودمختاری کے دفاع میں کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔”
شہداء کے جسدِ خاکی کو بعدازاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ چکلالہ گیریژن میں موجود اہلِ وطن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے خون کا قرض پاکستان کی مضبوطی، استحکام اور اتحاد سے ادا کیا جائے گا۔