تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لیاقت علی خان

پڑھیں:

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان نے اپنی مضبوط بولنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بیٹر ٹونی ڈی زورذی 81 رنز اور سینورن متھوسامے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ رین ریکلٹن 71، ایڈن مارکرم 20، اور ویان مولڈر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹریسٹن سٹبز 8، کائل ویرائن 2، اور ڈیوالڈ بریوس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف خسارے سے بچنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
  • لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 74 ویں برسی منائی جا رہی ہے
  • شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
  • ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
  • سوات: پولیو ٹیم پر حملہ، لیویز اہلکار شہید، وزیراعظم کی مذمت
  • سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
  • سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید،  وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
  • لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر