چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے رابطے کو فروغ دیتا رہے گا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مقررین اور پینلسٹ حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیمتی خیالات کو سراہا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون کی راہ اپنانا ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بقائے باہمی کے وژن پر گامزن ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، جو تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر واقع ہے، ہمیشہ تحمل، تعمیری روابط اور انصاف، برابری و باہمی احترام پر مبنی متوازن عالمی نظام کے قیام کے لیے کوشاں رہے گا۔

سمپوزیم میں تعلیمی ماہرین، اعلیٰ سرکاری افسران، غیر ملکی سفارت کاروں، کاروباری برادری کے نمائندوں، طلبا اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد پبلک پالیسی جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سفارت کاری سمپوزیم مکالمے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وقار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد پبلک پالیسی چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف سفارت کاری سمپوزیم مکالمے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کہ پاکستان

پڑھیں:

راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان

راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز

مردان(آئی پی ایس ) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی امیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا،ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، 27ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی، کھوکھلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک آج بھی بند پڑا ہے، افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرامپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، مسلح کارروائیوں کے حق میں نہیں ہوں، مسلح گروہ جنگ ترک کریں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی قواعد نہ ہونے کے باوجود آئینی عدالت میں اعلی ترین تعیناتیوں کی منظوری، 8 سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا،جلد بورد منظوری دے گا: وزیر خزانہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان سیاسی اور غیر سیاسی ناموں پر مشاورت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان
  • محمد مرتضیٰ نور پاکستان افریقہ اکنامک کونسل اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری تعینات
  • فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟
  • فن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنےکا اعلان کر دیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات
  • سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی مذمت
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے جرمن و الجیرین سفیروں کی ملاقاتیں
  • جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات
  • ایس آئی ایف سی کوآرڈینیٹر کا کاروبار دوست معاشی روڈ میپ پیش