سٹی 42: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی و عالمی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔

اسحاق ڈار کے دو عہدے رکھنے کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا، کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔

عدالت نے وکلاء سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، ایران اور ترکیہ میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے وہ بتائیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آئین کو فالو کرنا ہے، اس پر تیاری کریں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل عدیل واحد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف راہی نے دلائل دیے۔

درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار کے پاس دو عہدے ہیں، وہ نائب وزیر اعظم بھی ہیں اور وزیر خارجہ بھی ہیں، آئین میں کہیں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار سب اہم میٹنگ چیئر کر رہے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نائب وزیر اعظم کے ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ تحریری حکم نامے میں جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر سوال اٹھا دیا
  • اسحاق ڈار کو سعودی وزیرِ خارجہ کا فون، خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب
  • وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
  • حرم الشیخ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
  • اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال