مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ شہباز شر یف
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ پیش پیش رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان آلسعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل ورلڈ مسلم لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلم ورلڈ لیگ سیکرٹری جنرل کو فروغ دینے
پڑھیں:
مصر کی غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کو کلیدی کردار دینے کی تجویز
فائل فوٹومصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد آمد پر مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی تعمیرِ نو، نجی شعبے کی شمولیت، طبی امداد اور تکنیکی تعاون میں پاکستانی حصہ داری کی توقع ظاہر کی۔
اسلام آباد پاکستان غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادگی...
عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل، خطے میں سیاسی کشیدگی پر قابو اور امن کے لیے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔
پاکستان آمد پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن فورس کا کردار جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر بدر کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مذاکرات ہوں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح گفتگو متوقع ہے۔