موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک 2025‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025‘ میں بینکنگ سیکٹر کے بہترین ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ''بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 "میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے نکل گیا۔ یہ ایوارڈ انگیج کنسلٹنگ پاکستان کی جانب سے مرتب شدہ ایک تفصیلی اور ڈیٹا پر مبنی جائزے کے بعد دیا گیا، جس میں ملازمین کے فیڈ بیک اور ادارے کی بہترین مجموعی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔
اس ایوارڈ کے انتخاب میں مختلف پہلوؤں سے اداروں کا جائزہ لیا گیا جن میں ملازمین کے تجربات و میل جول، قیادت اور ادارہ کا ماحول، افرادی پالیسیوں اور ایچ آر کا طریقہ کار، تنوع و شمولیت، مساوات اور بینک کے برانڈ امیج کا انڈسٹری کے معیار سے موازنہ شامل تھا۔
اس ایوارڈ کے لئے تمام پہلوؤں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں ہی کو یہ اعزاز دیا گیا، جو موبی لنک بینک کی ''پیپل فرسٹ'' سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔