پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی—فائل فوٹو

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید II سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز ابوظبی میں گزشتہ 3 سال سے تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں اماراتی معاون وزیرِ خارجہ خلیفہ شاہین المرار نے اعزاز پیش کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان کے پیغامات بھی سفیر تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا: فیصل نیاز ترمذی

اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی سفارت کاری اور کمیونٹی کی محنت کا اعتراف ہے۔

انہوں نے اماراتی قیادت، سفارتخانے کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر نے مزید کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے تعاون اور اعتماد پر بھی ممنون ہیں اور یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سفیر فیصل نیاز ترمذی

پڑھیں:

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چودھری سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر
  • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہد ہ : پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر‘ وزیراعظم
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چودھری سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن ملاقات کررہے ہیں
  • وفاقی وزیر  قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے  امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر کی ملاقات
  • گودی میڈیا بے نقاب: وزیر دفاع اور آئی ایس آئی چیف کو ویزا نہ ملنے کی خبر من گھڑت قرار
  • بھارتی مسافر و جنگی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین کی دھوم، دو ایوارڈز جیت لیے
  • فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی سے حلف لیں گے یا نہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بتا دیا
  • پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات