بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے لئے آج امیدواروں کا اعلان کیا گیا وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بڈگام کی نشت پر اکثریت سے کامیابی درج کرے گی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال میں "آتم نربھر بھارت" پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ایک سال کے اندر ہی عوام میں بے نقاب ہوچکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب پارٹی کے ممبر پارلمینٹ آغا سید روح اللہ مہدی بھی پارٹی سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کیونکہ آغا سید روح اللہ مہدی کا ضمیر ابھی زندہ ہے، جب کہ نیشنل کانفرنس کا ضمیر مر چکا ہے۔

الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی کی حقیقت اب زمینی سطح پر عوام کو معلوم ہو رہی ہے، کہ یہ پارٹی صرف اپنے مفادات کا سوچتی ہے جب کہ اس پارٹی کو عوامی مفادات کا ذرہ بھر بھی احساس ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے بی اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور عوامی دوست ایجنڈے کو لیکر عوام سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں یقین ہے کہ بڈگام کی نشت سے بھاجپا اکثریت سے جیت درج کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی ایک سال ہے اور

پڑھیں:

عمر عبداللہ کی حکموت ناکام ہوچکی ہے انہیں مستعفی ہونا ہی بہتر ہے، سید رفیق شاہ

ٹرائبل یونایٹڈ فرنٹ کے لیڈران نے بھارت کی مرکزی حکومت کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہاڑی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیکر ایک انقلابی قدم اٹھایا اور کہا کہ ایسے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر ٹرائبل یونائٹڈ فرنٹ کے بینر تلے آج بسمنی بٹ نور ترال میں یک روزہ پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت فرنٹ کے سربراہ سید رفیق احمد شاہ نے کی، جبکہ اس موقعے پر چودھری روشن، رشید ترالی، شاہینہ، فیروز احمد اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ اس موقعے پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک گجر، بکر وال اور پہاڑی کمیونٹی کو ووٹ بینک کے لئے استعمال کیا گیا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی طبقے کے حقوق کے لئے متحد ہو کر لڑا جائے، کیونکہ اتحاد سے ہی تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر ٹرائبل یونایٹڈ فرنٹ کے لیڈران نے بھارت کی مرکزی حکومت کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہاڑی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دے کر ایک انقلابی قدم اٹھایا اور کہا کہ ایسے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فورم کے سربراہ و سابق ممبر قانون ساز کونسل سید رفیق احمد شاہ نے جموں و کشمیر کی عمر عبداللہ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں بلڈوزر چلا کر عمر عبداللہ کی حکومت نے ناکامی کا ثبوت پیش کیا، یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سرکار ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمر عبداللہ کو سرکار چلانا نہیں آتی تو اسے فوری طور مستعفٰی ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گوجر بکروال اور پہاڑی برادریوں کے لئے متعدد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ اس سے قبل اوڑی میں آل جموں و کشمیر گوجر بکروال اور پہاڑی کلچرل اور ویلفیئر فورم کے بینر تلے گجر-بکروال اور پہاڑی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں بھی گوجر-بکروال اور پہاڑی برادریوں کو مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا اور ان برادریوں کے سماجی حقوق کے لئے متحدہ جدوجہد کی وکالت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
  • خیبرپختونخوا پولیس جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی کرے، آئی جی نے اہم احکامات جاری کردیے
  • عمر عبداللہ کی حکموت ناکام ہوچکی ہے انہیں مستعفی ہونا ہی بہتر ہے، سید رفیق شاہ
  • قائد عوام ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا‘حبیب اللہ سواتی
  • حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس : پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مقام بنا چکے ہیں؛ بلاول بھٹو زرداری
  • ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت اور 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو
  • بہنیں صرف اسلیے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطا تارڑ
  • کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیاگیا، شرجیل میمن
  • جب تک ناانصافی اور غربت موجود ہے، جدوجہد جاری رہے گی: بلاول بھٹو