سابق برانچ منیجر نیشنل بنک کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-14
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 12کروڑ روپے کی خردبرد میں ملوث نیشنل بینک آف پاکستان نئی سبزی منڈی برانچ کراچی کے سابق برانچ منیجر حیدر علی ہاکڑو کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے درخواست گزار کوہدایت کی ہے کہ وہ پہلے گرفتاری دیں پھر ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے 12کروڑ روپے کی خورددبرد میں ملوث ملزم حیدر علی ہاکڑو کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے حسین بخش بلوچ بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ محمد شفقت خان عباسی پیش ہوئے ۔جبکہ کیس کے تفتیشی بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :