پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر دوروز کیلئےعارضی جنگ بندی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر عارضی طورپر سیز فائر کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
وزارت خارجہ کے مطابق شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے ۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے۔
۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راجہ اظہر کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے پر ایف آئی اے کو فیصلہ کرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کا معاملہ ،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ کیا جائے، حکام کا کہنا ہے کہ اسٹاپ لسٹ/نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔