وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام چالیسواں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوتِ قرآن کریم کے فروغ اور علومِ قرآنی سیکھنے کا شوق پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ کرام و قرا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
دو روزہ اس قومی مقابلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کے منتخب حفاظ و قراء شریک ہیں، جنہیں ضلعی و صوبائی سطح کے مقابلوں میں کامیابی کے بعد قومی مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
خواتین، قاریات اور بچیوں کے لیے 4 الگ کیٹگریاں مختص کی گئی ہیں۔ مقابلے کے فاتحین کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔
قومی مقابلۂ حفظ و قرأت کے انعام یافتگان کو نقد انعامات دیے جائیں گے اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
مقابلے کی جانچ پڑتال کے لیے 4 سینئر قرا اور خطیب حضرات منصفین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حفاظ مذہبی امور مقابلہ قرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حفاظ مقابلہ قرات کے لیے
پڑھیں:
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی پاکستان آمد، مذہبی ہم آہنگی پر اہم گفتگو متوقع
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔