26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، ان کے نمائندگان فیصل ملک اور حسنین سنبل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل کے وکالت نامے عدالت کے ریکارڈ پر موجود نہیں، اس لیے وہ قانونی طور پر درخواست دائر کرنے کے مجاز نہیں۔
ان کے مطابق لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی سیکشن 22 کے تحت بغیر وکالت نامے کوئی بھی وکالت نہیں کر سکتا، لہٰذا یہ درخواست بوگس قرار دی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علیمہ خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 11 اکتوبر کو آئندہ سماعت کے دوران علیمہ خان عدالت میں پیش ہوں تاکہ ان پر فردِ جرم عائد کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، علیمہ خان پر لگائے گئے الزامات 26 نومبر کے احتجاج کے دوران مبینہ اشتعال انگیزی اور عوامی امن میں خلل سے متعلق ہیں، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔