لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر 3 مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے سماعت کی۔

اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری مقدمات میں

پڑھیں:

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں پیشی کے لیے عدالت پہنچیں۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ 
عدالت نے علیمہ خان کی پراپرٹی سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے

واضح رہے کہ مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد اور ضمانتی مچلکے خارج کر دیے تھے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
  • عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
  • ڈمپر کی ٹکر سےنوجوان کی ہلاکت: عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
  • اتحادِ اہلسنت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضا اور بقاء ملت کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی
  • جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
  • کراچی: ڈمپر سے نوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی، لیاقت محسود کی ضمانت منسوخ
  • گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
  • میرپور خاص کی سماجی شخصیت سلامت لاکھو جھگڑے کے مقدمے میں عدالت میں پیش
  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں