آزاد  کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، ذرائع

پشاور:

تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کر صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خبریں سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے پی حکومت کے وزیر تعلیم سہیل آفریدی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ایسی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے، علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا ڈٹ کر اور موثر جواب دیا جائے گا، ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سچائی اور تنظیمی یکجہتی کے دفاع کے لیے ہم ہر فورم پر اپنا موقف واضح کریں گے، انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسی ضمن میں وزیر تعلیم کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے اور ان کی جگہ مجھے نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، مجھ سے منسوب تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے اعتماد یافتہ اور وفادار ساتھی ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ روس کے دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید
  • علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، ذرائع
  • معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے.شہبازشریف
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل پر اظہارِ اطمینان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا  شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی