شہباز شریف کو اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-1-3
پہانگ (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ وز یراعظم کا کہنا تھا قیادت و حکمرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب ملائیشیا کی ریاست پہانگ میں منعقد ہوئی، جس میں پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بصیرت، نظم و ضبط اور ہمدردی سے قوم کی خدمت کی، انہوں نے پنجاب کی قیادت سے لے کر وزارت عظمیٰ تک ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں مقصد سے جڑی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں طلبہ کیلیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور طرزحکمرانی میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنا اعزاز ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اعزازی ڈگری
پڑھیں:
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیاعلم و دانش کامرکز ہے.درسگاہ علم، ایمان، اخلاق کویکجاکرکےاعلیٰ تعلیم کامقصد آگے بڑھا رہی ہے.مسلم دنیاکی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے.خواہش ہےکہ پاکستان اورملائیشیاکےدرمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کوئی امتیازنہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص، عدل اورشفاف احتساب کے ساتھ اداکرنالازم ہے۔انہوں نے اس موقع پر عظیم شاعر ومفکرعلامہ محمداقبالؒ کامشہورشعر بھی سنایا اور کہا کہ آج امت مسلمہ کوتنازعات، غربت، باہمی انتشار بےشمارچیلنجزکاسامنا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان اورملائیشیادونوں برادرملک نوجوان آبادی سےمالامال ہیں. دعاگوہوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیامزیدترقی کرے.ہماری ذمہ داری ہےنوجوانوں کوانسانیت کی خدمت کے لیے موقع فراہم کریں. پاکستان اورملائیشیاکی دوستی ہمیشہ قائم رہے.