آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر آخرکار فیشن ڈیزائنر زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے (glitch) کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔
تاہم زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں، اب سب کچھ نارمل ہے۔‘
ان کے بیان کے بعد زین احمد نے اپنی شادی کی تصاویر دوبارہ بحال کر دیں اور آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کر لیا، جس سے مداحوں کی تشویش میں کمی آئی، دوسری جانب آئمہ بیگ اب بھی اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے شوہر کو فالو کر رہی ہیں۔
زین احمد نے بعد ازاں جوڑے کی ایک پرانے دنوں کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آئمہ بیگ اپنی ڈائمنڈ رنگ فخر سے دکھا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئمہ بیگ
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔