Daily Mumtaz:
2025-11-24@00:05:56 GMT

پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان سے عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز کے علاوہ جنوبی افریقہ سے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کی پریزنٹر زینب عباس ہوں گی۔

ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی اس سیریز کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا، ٹیم کا دوسرا گروپ صبح لاہور پہنچے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بدھ کو دو حصوں میں لاہور پہنچ گئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ

پڑھیں:

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے

 پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے۔ وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ خضر حیات نے 1978 سے 1996 تک 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جن میں 1987، 1992 اور 1996 کے ورلڈکپ کے میچز بھی شامل ہیں۔ خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی بطور جنرل مینیجر منسلک رہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی بی جی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ
  • جی 20 کا اجلاس جوہانسبرگ میں اختتام کو پہنچا، امریکا اور جنوبی افریقہ تعلقات کشیدہ
  • ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • بنگلادیش نے آئرلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ وائش کردیا
  • سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے
  • ٹرمپ کے بائیکاٹ کے باعث مودی نے’محفوظ‘طریقے سے G20 میں شرکت کی، کانگریس کا طنز
  • ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، مستحکم آغاز
  • جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار