آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کمر کی تکلیف میں مبتلا پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں جس کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں ۔میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لئے امید کا اظہار کیا تھا مگر اب ان کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ قیادت کریں گے۔ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو گابا میں ، تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر کو اوول میں کھیلاجائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیز سیریز پیٹ کمنز
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا
لاہور:جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹیم کا دوسرا گروپ کل صبح لاہور پہنچے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
اس سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کی آمد کو شائقین کرکٹ بے حد خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچز کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔