data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ میں گاڑی چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے ملاقات کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی عدنان مگسی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،  کراچی میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت اور پولیس کی ناکامی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ   دن دہاڑے نوجوان عدنان مگسی کا قتل شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور لاقانونیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے زور دیا کہ حکومت اور پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عدنان مگسی کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتیں تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا،  جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ظلم برداشت نہیں کریں گے اور کسی مظلوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی، کوآرڈینیٹر صفورہ ٹاؤن حماد بھٹو، اپوزیشن لیڈر صفورہ ٹاؤن سکندر بلوچ، چیئرمین یوسی 2 جمشید علی، پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ صفورہ کے صدر علی رضا گبول، نائب صدر امیر تنیو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا