ضلع اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدرِمملکت آصف علی زرداری کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پرخراجِ تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی ہے۔