اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب،لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور جوانوں کی شہادت میں ملوث 30دہشتگردجہنم واصل
(احمد منصور)اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام 30خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیئے گئے ۔
سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل