ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر اور دیگر پر دہشت گردی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منقعد کرنے اور اُس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے خصوصی ڈیوٹی پر تھے، اڈیالہ روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے قریب ہی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر نے تقریر کرتے ہوئے زبانی قرارداد پیش کی، جس میں 17 جون، 25 مئی، 26 نومبر اور ٹی ایل پی کے شیخوپورہ واقعات کا حوالہ دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور گولی چلانے سے متعلق سوال اٹھایا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خاتون سابق ایم پی اے کی تقریر کا متن انتہاہی حساس اور سنگین نوعیت کا ہے، ایسا کرکے سیمابیہ طاہر نے تعصب کو فروغ دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی ہتک عزت کے ساتھ انکی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد سمیابیہ طاہر سمیت دیگر کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔