شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بھی ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم شوکت خانم عدالت نے
پڑھیں:
عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے، آج ہفتہ کو ہی ملاقات کرانے کا سپرنٹینڈنٹ کو حکم دیا جائے۔
وکلاء سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک ایڈووکیٹس سے ملاقات اجازت دی جائے، گزشتہ 37 روز سے بانی سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خان کو بھی ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے، بانی کی ہیلتھ بابت افواہوں پر تشویش ہے ملاقات لازم ہے۔
حکام نے کہا کہ ملاقات کرانا جیل حکام کا کام ہے، جیل مینوئل مطابق کے ملاقات ہوتی ہے، شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹس بحالی کی درخواست علیمہ خان کیس ساتھ منسلک کر دی گئی۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی سات ضمانتیں تھیں، پراسکیوشن نے بہانہ بنایا ریکارڈ موجود نہیں ہے 6 دسمبر تک سماعت ملتوی۔
عمران خان کا میڈیکل بورڈ کی درخواست میں چھ دسمبر ہوگئی ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی کہ کیسز میں ان سے رہنمائی لینی اسکی تاریخ یکم دسمبر ہوگئی ہے،
علیمہ خانم کیس میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی انکے ذاتی اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔
شوکت خانم کے اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے ہیں جہاں سے میڈیسن لی جاتیں ہیں مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں اگر ادویات نہ ملنے کی وجہ کسی کی موت ہوتی اسکی جوابدہ حکومت ہے۔
کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی وجہ شوکت خانم کے اکاؤنٹ فریز کرنا ہے، عدالت سے استدعا کی ہے انکو فی الفور کھولا جائے، امید کرتے ہیں آج یہ اکاؤنٹ کھولے جائینگے۔