شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بھی ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم علیمہ خان شوکت خانم عدالت نے
پڑھیں:
حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema khan) نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔