data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان علی بلوچ کو آزاد کشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آئی جی کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا، اور سندھ پولیس کے دو سینئر افسران میں سے عرفان علی بلوچ کا نام منتخب کیا گیا۔

عرفان علی بلوچ، جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، اس وقت کراچی کے ویسٹ زون میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر تعینات ہیں۔ شکارپور کے رہائشی عرفان علی بلوچ بدامنی کے مخصوص حالات پر قابو پانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے کراچی کے ساؤتھ زون میں بھی ڈی آئی جی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

عرفان علی بلوچ نے سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد کے طور پر تعیناتی کے دوران بدامنی اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے منفرد انداز سے شہرت حاصل کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عرفان علی بلوچ

پڑھیں:

متحدہ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔ 

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بیورکریسی کے تبادلے ؛ سلطان احمد چوہدری آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات
  • کراچی، ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات جاری، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
  • سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل روڈ چیک پوسٹ پر مامور پنجاب پولیس کے افسر کو دھمکی
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات
  • کراچی میں آن لائن کاروبار کرنے والی خاتون مردہ حالت میں گھر سے ملی
  • ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم
  • خواتین کو موبائل ہیک کرکے بلیک میل کرنے کا معاملہ، کراچی پولیس کا ایف آئی اے کو خط
  • متحدہ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن
  • متحدہ کراچی کے میگا منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن