Express News:
2025-10-16@13:09:38 GMT

راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی  کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹلی میں 70 سالہ شخص کا نابینا ہونے کا 53 سالہ ڈرامہ بے نقاب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والے جعلساز کی چال آخر کار پکڑی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسنزا سے تعلق رکھنے والے اس اطالوی شہری نے نصف صدی سے زائد عرصے تک معذوری فنڈز حاصل کرنے کے لیے نابینا ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ اس دوران اس نے مختلف سرکاری اور فلاحی اسکیموں کے ذریعے 10 لاکھ یورو (32 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق 53 سال قبل ایک حادثے کے بعد اسے مکمل طور پر نابینا قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے اسی جھوٹ کو بنیاد بنا کر مالی امداد لیتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

تاہم حال ہی میں اٹلی کی مقامی پولیس کو اس پر شک ہوا تو حکام نے خفیہ نگرانی شروع کردی۔ پولیس نے دوران تفتیش اس شخص کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جن میں وہ تیز دھار اوزاروں سے باغبانی کرتا اور دکانوں میں جا کر اوزاروں کا باریک بینی سے معائنہ کرتا نظر آیا۔

دو ماہ کی نگرانی کے بعد پولیس کو یقین ہوگیا کہ مذکورہ شخص نابینا نہیں بلکہ جعل سازی کر رہا تھا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی تمام مالی امداد منجمد کردی۔

اطالوی حکام کے مطابق ملزم پر ریاست کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف ٹیکس آڈٹ کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پر 2 لاکھ یورو کا ٹیکس جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور استغاثہ نے عدالت سے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار
  • بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • لیویز فورس پشین کی شاندار کارروائی، لاہور سے اغوا ہونے والا 17 سالہ نوجوان بازیاب
  • سیالکوٹ؛ 5 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم والدین سمیت گرفتار
  • سیکیورٹی حصار توڑ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا بابر اعظم کا مداح گرفتار
  • ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار
  • راولپنڈی: سعد رضوی پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • راولپنڈی: سعد رضوی سمیت مقامی قیادت پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار