سکھر،حیدرآباد موٹر وے 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سکھر سے حیدرآباد تک موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت نے سال 2028 کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔
قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیےجنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس وقت اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مل کرمشترکہ مالی تعاون (Joint Financing) پر بات چیت جاری ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹھیکے دیے جائیں گے، تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
کمیٹی کے ارکان نے اس موقع پر اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) سے جو قرض لیا گیا ہے، اس پر شرح سود6 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
اس پر کمیٹی کے چیئرمین نے سوال اٹھایا کہ اتنے مہنگے قرض کی منظوری کیسے دی گئی؟ جس پر این ایچ اے حکام نے وضاحت دی کہ قرض اسلامی ترقیاتی بینک کی شرائط کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔ قرض کی مدت 20 سال ہے جبکہ اس میں پہلے 5 سال کا گریس پیریڈ (یعنی واپسی سے استثنا) بھی شامل ہے۔
سکھر،حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر 2028 تک مکمل ہونے کا ہدف طے کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کی مالی معاونت کے لیے بین الاقوامی اداروں سے بات چیت جاری ہے، تاہم قرضوں کی شرائط پر کمیٹی ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سکھر میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے معاملے پر اہم پیش رفت
ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔
ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔
وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Ansa Awais Content Writer