قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث آئی۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے حکام نے کہا کہ ایم 6 موٹروے منصوبے کو 5 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک نے سیکشن 4 اور 5 کے لیے 475 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا بورڈ اجلاس 29 ستمبر 2025 کو ہوا تھا، منصوبے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اوپیک فنڈ اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔
این ایچ اے حکام نے کہا کہ سیکشن 3 کی فنانسنگ کی منظوری دسمبر 2025 میں متوقع ہے، ایم 6 کی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا، ایم 6 موٹروے کے ہر سیکشن کی تکمیل کا دورانیہ 30 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ ایم 6موٹروے کی تعمیر 2028 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ایم 6 موٹروے 306 کلومیٹر طویل، 15انٹرچینجز اور 10سروس ایریاز ہوں گے۔
چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ اس قرض پر سود 6 فیصد سے بھی اوپر جارہا ہے۔ جس پر رکن کمیٹی جاوید حنیف خان نے کہا کہ قرض پر اتنے زیادہ سود پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔
ای اے ڈی حکام نے کہا کہ یہ قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کے شرائط کے تحت ہی لیا گیا ہے، ہم نے فنانس ڈویژن کے ساتھ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط شیئر کی تھیں، اس قرض کی واپسی کی مدت 20 سال ہے، 5 سال کا گریس پریڈ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حکام نے کہا کہ ایم 6 موٹروے گیا ہے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔